روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نے حرم مطہر کے صحن الساقی سے متصل سروس روڈ کی تعمیر نو کا کام مکمل کر لیا ہے

زائرین امام حسین علیہ السلام کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے سلسلے میں اپنے کاموں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے حرم مطہر کے صحن الساقی سے متصل سروس روڈ کی تعمیر نو کا کام مکمل کر لیا ہے۔
ان کاموں کے نگران جناب حسن عبدالحسین نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: " روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام زائرین کرام کو بہترین خدمات اورپرسکون اور آرام دہ ماحول فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں خصوصی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نے حرم مطہر کے بیرونی حصوں کی توسیع و تعمیر کے بعد دوسرے مرحلے میں روضہ مبارک سے متصل سڑکوں اور راستوں کی تعمیر نو، ترقی اور بحالی کے کاموں کا آغازکیا ہے۔
انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: " روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے حرم مطہر کے صحن الساقی سے متصل سروس روڈ جو ایک ہزار میٹر سے زیادہ لمبا اور 5 میٹر سے زیادہ چوڑا ہے، کی تعمیر نو کا کام مکمل کر لیا ہے۔ اس سڑک کو مکمل طور پر نئے سرے سے تعمیر کیا ھیا ہے اور سڑک پر موجود پرانے ڈامر کو ہٹانے کے بعد پانی، سیوریج اور بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے مربوط انفراسٹرکچر تعمیر کیا گیا ہے جسے صحن ساقی کے نظام سے ملایا گیا ہے۔ "
انھوں نے مزید کہا : "اس کے بعد اس سڑک پردیدہ زیب اور خوبصورت رنگوں کی ٹف ٹائلز لگائی گئی ہیں۔ سڑک کو خوبصورت بنانے کے لئے فٹ پاتھ پر پودوں اورسجاوٹی بیلوں کو لگانے کے لئے بھی اقدامات کئے گئےہیں۔
واضح رہے کہ کربلا کے مقدس روضوں سے متصل تمام مرکزی راستوں اور داخلی راستوں کی دیکھ بھال اور مرمت اور پرانے شہر کو خوبصورت بنانا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اہم منصوبوں کا حصہ ہے ۔ یہ منصوبہ ان راستوں کی عمومی شکل میں کسی بنیادی تبدیلی کے بغیر مکمل کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: