قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کی جانب سے تلاوت اور تجوید کے احکام پر خصوصی کورس کے انعقاد کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکز نجف اشرف برانچ نے تلاوت اور تجوید کے احکام پر خصوصی کورس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ کورس ہفتے میں دو دن قاری قرآن سيد ذو الفقار السعبري کی موجودگی میں کروایا جائے گا۔

اس کورس میں رجسٹریشن کے لیے آپ اس لنک https://t.me/joinchat/ZN6LePZ_vis3YjAy کے ذریعے یا نجف اشرف، الحنّہ، البرید اسٹریٹ میں واقع مرکز القرآن کے دفتر سے رجوع کر سکتے ہیں۔
اس کورس کا نصاب تلاوت اور تجوید سے متعلق اہم موضوعات پر مشتمل ہے جیسے کہ تلاوت کے احکام، قرآن پاک کو درست پڑھنا، حروف کی ادائیگی، صفات اور اس کے قواعد وغیرہ۔

یہ کورس گذشتہ منعقد کردہ کورسز کا تسلسل ہے کہ جو نجف اشرف برانچ تلاوت قرآن کریم کی ثقافت کو عام کرنے، صحیح اور درست تلاوت کے قواعد سکھانے، تجوید کے قوانین کے مطابق الفاظ کی ادائیگی کو بہتر بنانے کے لیے منعقد کرتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآن مرکز کے زیر اہتمام کورسز قرآنی سرگرمیوں کا اہم ترین حصہ ہیں۔ یہ کورسز اپنی افادیت کی وجہ سے بہت مقبول ہیں اور بہت سے قارئین قرآن ان سے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: