شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) کی تاج پوشی پر جشن کا انعقاد

9 ربیع الاول وہ دن ہے جس میں امام مہدی علیہ السلام نے 260ھ میں اپنے والد گرامی کی شھادت کے بعد باقاعدہ طور پرامامت کے فرائض کو سنبھالا۔ مسند امامت پر جلوہ افروز ہوتے وقت آپؑ کی عمر 5 سال تھی اور آپ ؑ کے فرائض امامت کو سنبھالنے کو عرف عام میں تاج پوشی سے تعبیرکیا جاتا ہے۔
اس پر مسرت اور بابرکت دن کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے ایک جشن کا انعقاد کیا گیا۔ جشن کا انعقاد وقت کے امام کے ساتھ عملی تعلق کی اہمیت اورمہدوی ثقافت کے فروغ کے لیے کیا گیا تھا کیونکہ امام مہدی علیہ السلام بنی نوع انسان کے نجات دہندہ ہیں اور زمین پر خدا کی آخری حجت ہیں۔

یہ جشن روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سرداب الإمام موسى الكاظم(عليه السلام) میں منعقد کیا گیا تھا جس میں خواتین زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شعبہ خطابت برائے خواتین کی سینئر آفیشل پروفیسر تغرید عبد الخالق التمیمی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: “ شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے اہل بیت(ع) کے ایام ولادت اور شہادت کے احیاء کے لئےخصوصی تقریبات اور مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جشن کا آغاز آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، اس کے بعد جس کے بعد شعبہ خطابت برائے خواتین کی مبلغہ نے اس مبارک موقع کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریر پیش کی۔ جس کے بعد شعبہ الخطابة الحسينيّة ڈویژن کی طالبات نے اس پر مسرت موقع کی مناسبت سے نظمیں اور قصیدے پڑھے جبکہ حاضرین جشن میں پھول اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ "
انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: "اس جشنیئہ تقریب میں شرکاء کے لیے ایک ثقافتی اور علمی مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا تھا ، شرکاء سے اس مناسبت سے متعلق سوالات کئےگئے اورصیح جواب دینے والوں کومتبرک تحائف دیئے گئے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی امام منتظرعلیہ السلام کے ظہور میں جلدی کرے اور پوری دنیا کے مومنین کی حفاظت کرے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: