روضہ مبارک امام الہادی اور امام العسکری (ع) کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کے خدام کے لئے اعزازات

روضہ مبارک حضرت امام الہادی علیہ السلام اور حضرت امام العسکری علیہ السلام کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام، جنہوں نے امام الحسن العسکری علیہ السلام کی یوم شہادت کی خصوصی زیارت کے موقع پر سامرا آنے والے زائرین کو خدمات فراہم کرنے میں حصہ لیا تھا، کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور انھیں ان مبارک خدمات پراعزاز سے نوازا گیا۔

یہ تقریب روضہ مبارک حضرت امام نقی و حضرت امام حسن عسکری علیہم السلام میں منعقد کی گئی تھی جس میں مقامات مقدسہ عراق کے نمائندوں اور خدام نے شرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت ابوالفضل عباس علیہ السلام کے نمائندے اور شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کے نائب سربراہ سید ہاشم الموسوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "ہم روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکریٹریٹ کی خصوصی ہدایات پر سامراء میں روضہ مبارک حضرت امام الہادی علیہ السلام اور حضرت امام العسکری علیہ السلام کو خاص مناسبات اور ایام زیارت کے مواقع پر معاونت فراہم کرنے کے لئے سیکیورٹی سروسز،میڈیکل سروسز اور دیگر سروسز فراہم کرتے ہیں جس سے مقدس مقامات کے مابین تعلقات اور تعاون کو تقویت ملتی ہے اور زائرین کرام کو بہترین خدمات فراہم کرنے سمیت ہر سطح پر مشترکہ اہداف حاصل ہوتے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: