روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل افیئرز ڈویژن نے حرم مطہرسے وابستہ افراد اور عملے کو کویڈ 19 وائرس سے تحفظ فراہم کرنے اور اس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے ویکسینیشن مہم شروع کی ہے۔
میڈیکل افیئرز ڈویژن کے سربراہ ڈاکٹر اسامہ عبد الحسن نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "اس وبائی بیماری آغاز ہی سے روضہ مبارک کی جانب سے وسیع پیمانے پر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں تھیں تاکہ جتنا ممکن ہو اس وائرس کا پھیلاؤ محدود کیا جا سکے اور زائرین کرام اور عملے کی صحت وحفاظت کو برقرار رکھا جا سکے۔ یہ مہم بھی انھی اقدامات کا تسلسل ہے اور کربلا کے محکمہ صحت کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔ یہ ویکسین مہم ان فراد کے لئے شروع کی گئی ہے جو اب تک ویکسینیشن نہیں کروا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین لگانے کے لیے ماہر طبی عملے کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور یہ مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی تاکہ وہ تمام عملہ جو ویکسین لینا چاہتا ہے اسے ویکسین دی جا سکے۔