"دار الرسول الاعظم" (صلى الله علية وآله وسلم) کی جانب سے دوسری بین الاقوامی علمی کانفرنس کے شیڈیول کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکروثقافت کے ذیلی ادارے "دار الرسول الاعظم" (صلى الله علية وآله وسلم) سے وابستہ العمید انٹرنیشنل ریسرچ سینٹر فار سٹڈیز نے اپنی دوسری بین الاقوامی کانفرنس کے وقت اور سرگرمیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ دو روزہ کانفرنس کے عنوان سے (14 - 15 ربيع الأول 1443هـ) بمطابق (21 – 22 اکتوبر 2021)تک جاری رہے گی۔
کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کے مطابق کانفرنس کا باقاعدہ آغاز جمعرات کی صبح 9 بجے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن علیہ السلام کے ہال میں ہو گا اور یہ کانفرنس دو دن تک جاری رہے گی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کے متولی شرعی سید احمد صافی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ دیگر تقاریر بھی کانفرنس کا حصہ ہوں گی۔ اس کے بعد ، کانفرنس کا ریسرچ سیشن شروع ہوگا، جس کے دوران عراقی اور غیر ملکی محققین درض ذیل موضوعات پر اپنے تحقیقی مقالات پیش کریں گے:

پہلا موضوع : السيرة النبويّة الشريفة قبل البعثة في ضوء القرآن الكريم وما صحّ من المرويّات.
دوسرا موضوع : السيرة النبويّة الشريفة بعد البعثة في ضوء القرآن الكريم وما صحّ من المرويّات.
تیسرا موضوع : غزوات النبيّ(صلّى الله عليه وآله) وسراياه في ضوء القرآن الكريم وما صحّ من المرويّات.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: