روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے چوتھے مسرحی الحسینی کے مقابلے کے لئے تحریروں کے وصول کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

پانچویں بین الاقوامی مسرح الحسینی سیمینار کی انتظامی و انعقادی کمیٹی نے سیمینار کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی ہیں اور مسرحی الحسینی کے مقابلہ میں شرکت کے لئے تحریروں کی وصولی کا عمل شروع کر دیا ہے۔
اس سال مسرح الحسینی کے لئے یہ عنوان تجویز کیا گیا ہے ''مسرح الحسینی ایسی فکری تختی ہے کہ جسے جدت پسندوں نے بنایا ہے''۔
اس سلسلہ میں بھیجی جانے والی تحریروں کے لئے مندرجہ ذیل امور کو ملحوظ خاطر رکھنے کے لئے تاکید کی گئی ہے:
1. لکھی گئی تحریر کا محور امام حسین علیہ السلام، آئمہ اھل بیت علیھم السلام اور ان کے اصحاب حالات و قضایا کی عکاسی کرے۔
2. تحریر نئی ہو اور پہلے سے کسی بھی طریقہ سے نشر نہ ہوئی ہو۔
3. تحریر میں ذکر ہونے والی تاریخی اشیاء کا صحیح ہونا اور آئمہ اھل بیت علیھم السلام سے تواتر کے ذریعے نقل ہونا ضروری ہے۔
4. تمام تحریروں کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن میں جمع کروایا جائے یا پھر اس ای میل پر ارسال کیاجائے: (info@alkafeel.net)
5. بھیجی جانے والی تحریریں فصیح عربی زبان میں یا دنیا کی کسی بھی رائج دوسری زبان میں ہوں۔
6. کاتب کے لئے غیر جانبدار ہونا ضروری ہے۔
7. تحریروں کے وصول کی آخری تاریخ 10 جنوری 2014ء ہے۔
مزید معلومات کے لئے اس نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:07801863671
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: