دوسری بین الاقوامی میڈیکل سائنسز کانفرنس کے انععقاد کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے وسیع تر اجلاس کا انعقاد

دوسری بین الاقوامی میڈیکل سائنسز کانفرنس کے انععقاد کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے العمید یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹرمؤيد الغزالی کے زیر صدارت ایک وسیع تر اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں مذکورہ بالا کانفرنس کی انتظامی و علمی کمیٹیوں کے اراکین نے شرکت کی اور تیاریوں کے ضمن میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس اجلاس میں علمی و انتظامی کمیٹیوں کے اراکین کے علاوہ یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹرمؤيد الغزالی کے معاونین اور متعدد شعبہ جات کے سربراہوں نے بھی شرکت کی اور17 نومبر کو منعقد ہونے والی اس بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریوں اور دیگر علمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

میٹنگ کے دوران وصول ہونے والے تمام علمی و تحقیقی مقالوں کا جائزہ لینے کے بعد ، ان مقالوں کو شائع کرنے کے لئے سائنسی جریدوں کا تعین کیا گیا۔
اجلاس کے دوران کانفرنس میں شریک مہمانوں کے استقبال ، علمی و تحقیقی سیشنز کے لئے چیئر پرسنز کی تقرری اور یونیورسٹی کے ہالز میں نمائشوں کے انعقاد سمیت کانفرنس سے متعلق دیگر انتظامات اور تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: