اہم ترین ذمہ داریوں کی ادائیگی میں سرگرم عمل روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا دینی امور کا سیکشن.....

مذہبی امور کا سیکشن روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اہم ترین شعبوں میں سے ہے کہ جو مذہبی تعلیمات کی تبلیغ واشاعت پر مبنی اپنے کام کی نوعیت کی وجہ سے اہم ہے اور روضہ مبارک کے اس مشن کا ایک اہم ترین جزء ہے کہ جس کی خاطر حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام نے کربلا میں جامِ شہادت نوش کیا اور وہ عمل امت کی اصلاح ہے یہ سیکشن اس عمل کو مندجہ ذیل طریقوں سے سر انجام دیتا ہے ۔
یہ سیکشن زائرین اور حرم کے عملے کے لیے اخلاقی، فقہی اور عقائدی دروس کا انعقاد کرتا ہے اور مجالس عزاء اور محافل منعقد کرتا ہے۔

زائرین کی طرف سے مختلف موضوعات پر پوچھے گئے فقہی و عقایدی سوالات کے جواب دیتا ہے۔

شریعت کے مطابق لوگوں کے درمیان ہونے والے اختلافات کا فیصلہ کرتا ہے۔

شرعی عقود اور ایقاعات کو جاری کرتا ہے۔

روضہ مبارک سے متعلق تاریخی اور اجتماعی سوالات کے جواب دیتا ہے۔

مختلف مناسبات پر قرآنی محافل کا انعقاد کرتا ہے۔

حج کے متعلق کلاسوں کا قیام کرتا ہے۔

یہ سیکشن اپنی ذمہ داریوں کو مندرجہ ذیل شعبوں کے ذریعے ادا کرتا ہے

1: شرعی سوالات کے جوابات کا شعبہ

2:دینی تبلیغ کا شعبہ

3:اجتماعی امور کا شعبہ

4:گم شدہ اشیاء کا شعبہ

5:اداری شعبہ

6:مرکز الکفیل

مذہبی امور کا سیکشن اپنے قیام کے بعد سے انتہائی متحرک اور معاشرے سے رابطے میں ہے اور اہل بیت (ع) کے نظریات کی تبلیغ و اشاعت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس سیکشن کی اہم سرگرمیاں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

https://alkafeel.net/videos/watch?key=204e8519
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: