الکفیل پلانٹ نرسری کی سکولوں میں شجر کاری مہم

روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کی الکفیل پلانٹ نرسری نے کربلا کے سکولوں میں شجر کاری کی مہم کا آغاز کیا ہے اور کربلا کے تمام سکولوں میں بلامعاوضہ آرائشی اور سایہ دار پودوں کی شجر کاری کے لیے سکولوں کی انتظامیہ کو نرسری سے رابطہ کرنے کی تاکید کی ہے۔

کربلا کو ماحولیاتی تبدیلی کے آثار سے بچانے، آلودگی کو کم کرنے اور اسے سرسبز بنانے کے لیے الکفیل نرسری کی طرف سے 2011ء میں وسیع پیمانے پر شجر کاری منصوبہ تیار کیا گیا کہ جس کے تحت الکفیل نرسری ہر سال کربلا میں لاکھوں پودے لگاتی ہے اور اسی مہم کے ضمن میں ان دنوں کربلا کی حدود میں واقع سکولوں میں پودے لگائے جا رہے ہیں۔

اس وقت جو پودے سکولوں میں لگائے جا رہے ہیں ان میں سرفہرست درج ذیل ہیں:

كاسيا مصرية.. Senna surattensis
أكاسيا سلجينيا.. Acacia saligna
فرشة الزجاج.. Calistemon viminalis
استركوليا لوريدا.. Brachychiton acerifolius
مورنجا أولفيرا.. Moringa oleifera
بومباكس.. Bombax ceiba
جاكرندا.. Jacaranda mimosifolia
بونسيانا حمراء.. Delonix regia
البيزيا لبخ.. Albizia lebbeck
ترمناليا ايفورنسز.. Terminalia ivorensis
يوكالبتوز.. .Eucalyptus spp
سدر.. Ziziphus spina
زيتون.. Olea spp
نارنج.. Citrus aurantium

جن سکولولوں کی انتظامیہ اپنے سکولوں میں شجر کاری کروانا چاہتی ہے وہ اتوار (24 اکتوبر 2021ء) تک درج ذیل پتہ یا نمبروں پر بکنگ کروا سکتی ہے:
كربلاء/ طريق الحسينيّة/ قرب القنطرة البيضاء.
فون نمبرز:
07740811332 ادارہ.
07714290469 مہم کا رابطہ کار.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: