دوسری بین الاقوامی دار الرّسول الأعظم (صلّى الله عليه وآله) کانفرنس میں دس ممالک کی شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکروثقافت کے ذیلی ادارے "دار الرسول الاعظم" (صلى الله علية وآله وسلم) سے وابستہ العمید انٹرنیشنل ریسرچ سینٹر فار سٹڈیز کی جانب سے منعقد کی جانے والی دوسری بین الاقوامی کانفرنس میں عرب اور غیر عرب ممالک کے محقیقین اور ماہرین شرکت کریں گے۔ یہ دو روزہ کانفرنس کے سلوگن (رَسُولٌ منَ اللَّهِ يَتْلُو صُحُفًا مُطَهَّرَةً) اور عنوان: (السيرة النبويّة في ضوء القرآن الكريم وما صحّ من المرويّات) سے (14 - 15 ربيع الأول 1443هـ) بمطابق (21 – 22 اکتوبر 2021)تک جاری رہے گی۔

کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کے مطابق اس بین الاقوامی کانفرنس میں دس سے زیادہ ممالک شرکت کر رہے ہیں جو یہ ہیں: مصر ، شام ، لبنان ، مراکش ، الجیریا ، سوڈان ، بحرین ، ایران ، ملائیشیا اور امریکہ امریکہ۔

واضح رہے کہ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز جمعرات کی صبح 9 بجے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن علیہ السلام کے ہال میں ہو گا اور یہ کانفرنس دو دن تک جاری رہے گی اور کانفرنس کے دوران کئی ریسرچ سیشنز منعقد کئے جائیں گے۔


کانفرنس کی سرگرمیاں دیکھنے کے لیے اس لنک سے استفادہ کریں https://us02web.zoom.us/j/374087305
پاس ورڈ: 1۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: