الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم دو سالہ بچے کے دل میں انٹرونٹریکولر اوپننگ کا علاج کرنے میں کامیاب

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم دو سالہ بچے کے دل میں انٹرونٹریکولر اوپننگ کا علاج کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

ہسپتال میں پیڈیاٹرک ہارٹ سرجری کے ماہر ڈاکٹر احمد عبودی نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے دو سالہ بچے کی کامیاب سرجری کی ہے۔ یہ بچہ انٹرونٹریکولر اوپننگ کا شکار تھا جو مستقبل میں دل کے aorta valve میں خرابی کا سبب بن سکتی تھی۔ کیس کے مکمل مطالعہ کے بعد ہم نے بچے کی سرجری کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ سرجری بغیر کسی پیچیدگی کے کامیاب رہی۔

انہوں نے مزید کہا : "کارڈیک انٹنسیو کیئر علاج کا دوسرا مرحلہ ہے جو کہ الکفیل ہسپتال میں جدید آلات سے لیس کارڈیک انٹنسیو کیئر یونٹ دستیاب ہے جس میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا حامل میڈیکل اور نرسنگ عملہ ہے جو انتہائی کم وزن والے بچوں اور پیچیدہ پیدائشی عوارض میں مبتلا افراد کی دیکھ بھال کا تجربہ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ جدید ٹیکنالوجیزاور آلات کی دستیابی ان سرجریز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ "

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل ہسپتال میں شعبہ امراض قلب میں حال ہی میں بچوں کے دل کے آپریشن کے لیے یونٹ بنایا گیا ہے یہ یونٹ اپنے عالمی ماہرین اور جدید ترین طبی مشینری کے بدولت کسی بھی ترقی یافتہ ملک میں موجود یونٹ سے کم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ الکفیل ہسپتال میں قائم امراض قلب کے شعبہ میں عالمی طبی ماہرین کے ساتھ ساتھ وہ تمام تر طبی سہولیات موجود ہیں جو ترقی یافتہ ممالک میں میسر ہوتی ہیں جس کی بدولت اب عراقی عوام بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی بجائے الکفیل ہسپتال میں مراجعہ کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: