قرآن مرکزنجف اشرف برانچ کی جانب سے حفظ القرآن کے طلباء کے لیے جامع امتحانات کا سلسلہ جاری

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکزنجف اشرف برانچ مرتب کردہ شیڈیول کے مطابق قرآن کریم حفظ کرنے والے طلباء کے لیے سلسلہ وار امتحانات جاری رکھے ہوئے ہے اور حالیہ لئے گئے ایک امتحان میں (100) سے زائد طلباء شامل تھے۔

ان امتحانات کا مقصد طلباء کی حفظ اور جائزہ لینے کی صلاحیتوں بڑھانا، ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں مقامی اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے بہتر طور پر تیار کرنا ہے۔

یہ قابل ذکر ہے کہ قرآن مرکزنجف اشرف برانچ نجف گورنریٹ میں جاری قرآنی منصوبوں اور کورسز کے علاوہ بہت سی قرآنی سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد کرتی ہے جن کا مقصد اسلامی و قرآنی تعلیمات کا فروغ اور معاشرے کو حقیقی اسلامی تعلیمات کی بنیادوں پر استوار کرنا ہے ۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے معاشرے میں قرآن فہمی اور اسلامی و قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے کئی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ جن کا مقصد عراق میں اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا، تلاوت قرآن پاک کے کلچر کو فروغ دینا اور بین الاقوامی سطح پر قاریان قرآن تیار کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: