الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے شدید ہرنیاٹیڈ ڈسک میں مبتلا مریض کا کامیاب آپریشن کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے چالیس سالہ مریض کی ریڑھ کی ہڈی پر شدید دباؤ کو ختم کرنے اور مہروں کو درست فکس کرنے کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔

الکفیل ہسپتال میں نیورو سرجری کے ماہر ڈاکٹر خالد السراج نے کہا: "مریض شدید ہرنیاٹیڈ ڈسک میں مبتلا تھا جس کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی شدید دباؤ کا شکار تھی اور مریض شدید تکلیف اور مشکلات کا شکار تھا اور اپنی زندگی کو معمول کے مطابق گزارنے سے قاصر تھا۔"

انھوں نےمزید کہا ، "آپریشن کامیابی کے ساتھ کیا گیا اور مریض کی حالت مستحکم ہے۔"
انھوں نے کہا "الکفیل ہسپتال میں دستیاب جدید طبی ٹیکنالوجیز اور طبی عملے کی مہارت نے اس آپریشن کی کامیابی میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ "

واضح رہے کہ الکفیل ہسپتال کے جدید ترین آپریشن تھیٹرز ڈاکٹروں کو مشکل اور پیچیدہ آپریشن کرنے کی ترغیب دینے میں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو اس سے پہلے عراق میں ممکن نہیں تھا۔ ان آپریشن تھیٹرز میں بین الاقوامی نظام اور معیار(I.S.O) کے مطابق کام کیا جاتا ہے اور روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات استعمال کرتے ہوئے مختلف طرح کی سرجریز کی جاتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے

ہسپتال سے رابطہ کرنے کے لیے (یہاں کلک کریں)

https://kh.iq/contact/msg
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: