روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نجف انٹرنیشنل بک فیئر میں (450) سے زیادہ متنوع اشاعتوں کے ساتھ بھرپور شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نجف انٹرنیشنل بک فیئر کے پہلے ایڈیشن میں (450) سے زیادہ متنوع اشاعتوں کے ساتھ بھرپور شرکت کر رہا ہے۔

الکفیل یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر نورس الدهان نے کہا: "اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا پویلین اپنی متنوع علمی، فکری، ثقافتی اور ادبی مطبوعات کی وجہ سے ممتاز اور مرکز توجہ ہے اور یہاں پیش کی جانے والی تمام مطبوعات حرم مقدس سے وابستہ فکری و ثقافتی مراکز اور یونیورسٹیز کی جانب سے شائع کی گئی ہیں۔
انھوں نے مزید کہا : "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ملک بھر میں علمی و ثقافتی تحریکوں کو اپنی مسلسل شرکت اور حمایت کے ذریعے مضبوط بنانے میں بہت بڑا کردار ادا کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روضہ مبارک ملک بھر میں منعقد کی جانے والی سائنسی وعلمی نمائشوں، کانفرنسز اور سیمینارز میں شرکت کے ذریعے اس علم دوستی اور حمایت کا عملی مظاہرہ کرتا ہے۔

اس شرکت کے بارے میں نمائش یونٹ کے سربراہ سيّد محمد الأعرجي، نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "اس اہم ثقافتی فورم اور بین الاقوامی اور مقامی سطح پر منعقد کیجانے والی نمائشوں میں شرکت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکری و ثقافتی منصوبوں میں شامل ہے جن کا مقصد کتاب اور مطالعہ کی عادت کو فروغ دینا اور ایسی نمائشوں کے ذریعے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اہم فکری اور ثقافتی مصنوعات کو متعارف کروانا ہے۔ اس نمائش میں فکری و ثقافتی موضوعات پر مشتمل (450) سے زائد کتابیں ، رسالے اور فنون لطیفہ سمیت ثقافتی ورثہ سے متعلق متعدد کام نمائش کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔ بچوں کے لئے رسائل اور دیگر اشاعتیں بھی اس نمائش کا حصہ ہیں۔ ہم نے روضہ مبارک کے انسائیکلوپیڈیاز بالخصوص انسائیکلوپیڈیا برائے فتویٰ مقدس دفاع ، جو حال ہی میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے شائع کیا گیا ہے، کو بھی نمائش کے لئے پیش کیا ہے۔"

دوسری طرف ممتاز محقق اور ماہر تعلیم ڈاکٹر حسنین جابر نے تصدیق کی کہ: "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پویلین میں مختلف علمی اور دانشورانہ موضوعات پر مشتمل مطبوعات کی نمایاں خوبی ان میں تنوع ہے اور ان میں پیش کی جانے والی کی تحقیق اور بحث جدید ادبی اور علمی معیار کے مطابق ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: