دوسری بین الاقوامی دار الرّسول الأعظم (صلّى الله عليه وآله) کانفرنس کی سرگرمیوں کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ دارُ الرّسولِ الأعظمِ(صلّى اللهُ عليه وآلِه) کی جانب سے آج صبح بروز جمعرات 14 ربیع الاول 1443 ہجری بمطابق 21 اکتوبر 2021 کو( سیرت النبی صلّى اللهُ عليه وآلِه، قرآن اور صحیح احادیث کی روشنی میں) کےعنوان سے دوسری بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
دوسری بین الاقوامی دارُ الرّسولِ الأعظمِ(صلّى اللهُ عليه وآلِه) کانفرنس کی افتتاحی تقریب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےامام حسن علیہ السلام ہال میں منعقد ہوئی جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران، متعدد شعبہ جات کے سربراہان، مقامات مقدسہ کے نمائندوں کےعلاوہ ملکی و غیر ملکی محققین اور ماہرین نے شرکت کی۔

تقریب کا آغازروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قاری مسلم الشبکی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جس کے بعد شہدائے وطن کے لئے سورۃ فاتحہ پڑھی گئی۔ اس کے بعد بالترتیب قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔
اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی جناب علامہ سید احمد صافی کی جانب سے شعبہ مذہبی امور کے شیخ علی موحان نے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ اس کے بعد اس کانفرنس کے منتظم اور دارُ الرّسولِ الأعظمِ(صلّى اللهُ عليه وآلِه) کے ڈائریکٹر ڈاکٹرعادل نذير نے کانفرنس سے خطاب کیا۔ جس کے بعد کانفرنس میں شریک غیر ملکی محققین اور ماہرین کی جانب سے بحرین کے نامور خاتون محقق پروفیسر ڈاکٹرأحلام الحسن نے خطاب کیا۔ اس کانفرنس میں دس ممالک (مصر، شام، لبنان، مراکش، الجزائر، سوڈان، بحرین، ایران، ملائیشیا، ریاستہائے متحدہ امریکہ) کے دانشور اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔

اس کے بعد دارُ الرّسولِ الأعظمِ(صلّى اللهُ عليه وآلِه) کی سرگرمیوں اور کامیابیوں کے بارے میں ایک مختصر تعارفی فلم پیش کی گئی، جس کے بعد پروفیسر حسن حمید فیاض کی زیر صدارت کانفرنس کے مارننگ ریسرچ سیشن کا آغاز ہوا۔ اس ریسرچ سیشن کے دوران دو تحقیقی مقالات پیش کئے گئے۔
پہلا مقالہ: روايةُ السيرةِ، قراءةٌ نقديةٌ في ضوءِ القرآن الكريمِ وما صَحَّ من أَخبارِ المعصومين: محقق پروفیسر ڈاکٹر مشتاق الغزالی۔
دوسرا مقالہ: لآخرُ في السيرةِ النبويةِ، وثيقةُ المدينةِ أُنموذجاً ( مقاربةٌ قرآنيةٌ) : محقق ڈاکٹر شیخ علي الشكري ۔

اس کانفرنس کی دیگر سرگرمیاں اور ریسرچ سیشنز آج شام ایوننگ سیشن کے دوران دوبارہ شروع ہوں گی، کانفرنس کے ایوننگ ریسرچ سیشن کے دوران غیر ملکی محققین اور ماہرین کی جانب سے درج ذیل موضوعات پر تحقیقی مقالات پیش کئے جائیں گے
پہلا موضوع : سیرت النبی (صلّى اللهُ عليه وآلِه) بعثت نبوی سے پہلے، قرآن اور صحیح روایات کی روشنی میں۔
دوسرا موضوع : سیرت النبی (صلّى اللهُ عليه وآلِه) بعثت نبوی کے بعد قرآن پاک اور صحیح روایات کی روشنی میں۔
تیسرا موضوع : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوات اور سرایا قرآن کریم اور صحیح احادیث کی روشنی میں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: