روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کی نجف انٹرنیشنل بک فیئر میں نمایاں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نجف انٹرنیشنل بک فیئر کے پہلے ایڈیشن میں سینکڑوں متنوع اشاعتوں کے ساتھ بھرپور شرکت جاری ہے۔
یہ نمائش 19 اکتوبر سے 30 نومبر تک جاری رہے گی جس میں 200 ملکی اور غیرملکی پبلشرز اور ادارے شرکت کر رہے ہیں۔
اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا پویلین سینکڑوں فکری وعلمی مطبوعات جن میں انسائیکلو پیڈیاز، کتابیں اور رسائل شامل ہیں، نمائش کے لئے پیش کر رہا ہے۔ یہ تمام مطبوعات روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ مراکز نے شائع کیے ہیں۔ اس کے علاوہ فنون لطیفہ سمیت ثقافتی ورثہ سے متعلق متعدد کام اور فن پارے بھی نمائش کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔ ان فن پاروں کو نمائش میں پیش کرنے کا مقصد اسلامی ورثے کا احیاء ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی متعدد مقامی و بین الاقوامی کتاب میلوں میں وسیع پیمانے پر موجودگی اور شرکت رہی ہے۔ اس اہم نمائش میں حصہ لینے کےعلاوہ حرم مطہرنے اہل بیت (ع) کی فکروتعلیمات کو عام کرنے کے لئےملکی اور بین الاقوامی سطح پر نمائشوں اور اس طرح کی دیگرتقریبات میں شرکت کی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: