حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی المناک شہادت پر عزاداری کے قیام کے لئے بابل ڈویژن کے مؤمنین حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے حرم میں۔

ماتمی جلوس
حضرت امام زین العابدین علیہ السلام 25 محرم سن 95 ہجری کو زہر سے شہید ہوئے کہ جو ہشام بن عبد الملک ملعون نے اپنے بھائی ولید بن عبد الملک ملعون کے دورِ حکومت میں امام علیہ السلام کو دھوکے سے کھلایا تھا۔
عراق بابل ڈویژن کے مؤمنین ہر سال اس المناک یاد کو منانے اور عزاداری کے قیام کے لئے کربلا آتے ہیں اور حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے قریب مجلسِ عزاء برپا کرتے ہیں اور دونوں حرموں میں اپنے ماتمی جلوس لے کر آتے ہیں۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی 25 محرم 1435ھ بمطابق 29 نومبر 2013ء کو بابل ڈویژن اور خاص طور پر حلہ شہر کے مؤمنین صبح ہی سے کربلا میں آنا شروع ہو گئے اور پھر نمازِ ظہرین کے بعد اھل بابل ایک بہت بڑے ماتمی جلوس کی شکل میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام میں اس المناک شہادت کا پُرسہ پیش کرنے کے لئے حاضر ہوئے۔
حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن کے سربراہ جناب الحاج ریاض نعمہ سلمان نے بتایا: کہ بابل ڈویژن کے اس سالانہ ماتمی جلوس میں چالیس سے زیادہ ایسی حسینی انجمنوں نے حصہ لیا کہ جو ہمارے سیکشن میں رجسٹرڈ ہیں اور جو غیر رجسٹرڈ انجمنیں اس ماتمی جلوس میں شریک تھیں ان کی تعداد بھی کافی زیادہ تھی۔
مذکورہ سیکشن کے ارکان نے ماتمی جلوس میں انجمنوں اور عزاداروں کی کثرت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پہلے سے ہی جلوس کے برآمد ہونے کے وقت راستوں اور حرموں میں داخلے وغیرہ کے تمام امور کو معین کر دیا تھا اور باقی تمام انتظامات کو بھی مکمل کر دیا گیا تھا۔
پوری دنیا میں رہنے والے محبانِ اھل بیت علیھم السلام 25 محرم کو حضرت امام سجاد علیہ السلام کے یومِ شہادت کو اور باقی آئمہ علیھم السلام کی طرح امام سجاد علیہ السلام کی شہادت کو مکمل عقیدت واحترام اور حزن و ملال کے ماحول میں مناتے ہیں اور دنیا کے سامنے اسلام کا لبادہ اوڑھے ہوئے تاریخی و عالمی دہشت گردوں کے چہروں سے پردہ اٹھاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: