خطبات جمعہ پر مشتمل انسائیکلو پیڈیا نجف انٹرنیشنل بک فیئر میں وزیٹرز کی بھرپور توجہ حاصل کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ العمید انٹرنیشنل سنٹر فار ریسرچ اینڈ سٹڈیزکی جانب سے پیش کردہ خطبات جمعہ پر مشتمل انسائیکلو پیڈیا نجف انٹرنیشنل بک فیئر میں وزیٹرز کی بھرپور توجہ حاصل کر رہا ہے۔
العمید انٹرنیشنل سنٹر فار ریسرچ اینڈ سٹڈیز کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر كريم حسين ناصح الخالديّ نے الکفیل نیٹ ورکسے بات کرتے ہوئے کہا: "جمعہ کے خطبات فکری ، ثقافتی اور علمی لحاظ سے بہت اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ ان میں ایسے موضوعات ہوتے ہیں جو اسلامی فکر کو چھوتے ہیں اور اس کے مندرجات کو واضح کرتے ہیں۔ اس لئے ہمارے مرکز سے وابستہ پروفیسرز اور ماہرین نے فیصلہ کیا کہ گذشتہ سالوں کے دوران دیئے جانے والے خطبات کوسلسلہ وار شائع کیا جائے اس ترتیب کے مطابق ہر سال کے خطبات دو حصوں میں شائع کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "انسائیکلو پیڈیا محققین اور ماہرین تعلیم کے ساتھ ساتھ مذہبی شخصیات اور مدارس کی ضرورت بن گیا ہے، کیونکہ یہ واحد حوالہ ہے جس نے ان خطبات کو اس طرح پیش کیا جومحققین، استذہ اور طلباء کی خواہشات اورضروریات کے مطابق ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ بین الاقوامی نمائش 19 اکتوبر سے 30 نومبر تک جاری رہے گی جس میں 200 ملکی اور غیرملکی پبلشرز اور ادارے شرکت کر رہے ہیں۔ نجف انٹرنیشنل بک فیئر کے پہلے ایڈیشن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا پویلین ہرخاص وعام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور پویلین میں وزیٹرز کا زبردست ٹرن آؤٹ دیکھا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: