عراق میں شیعہ مزارات کے سربراہان پر مشتمل وفد کا نجف انٹرنیشنل بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے پویلین کا وزٹ

نجف انٹرنیشنل بک فیئر کے پہلے ایڈیشن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا پویلین ہرخاص وعام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور نمائش میں آنے والے تمام لوگوں خصوصا نامورعلمی و ادبی شخصیات جن میں ماہرین تعلیم ، دانشور اور مذہبی شخصیات شامل ہیں اور آج یہاں موجود اصدارات و منشورات کو دیکھنے والوں میں عراق میں شیعہ مزارات کے سربراہان پر مشتمل وفد بھی شامل تھا۔ وفد نے ان مطبوعات میں گہری دلچسپی لی اور یہاں پر موجود فکری اور ثقافتی کتابوں کو بہترین علمی خزانہ سے تعبیر کیا۔

وفد کو نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پویلین میں پیش کئے گئے کاموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ وفد نے نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی متنوع اور موثر فکری ، ثقافتی اور علمی مطبوعات اور مصنوعات کے ساتھ خصوصی شرکت کو بے حد سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: