سادۃ الخدم رسول خدا حضرت محمد(ص) اور امام جعفر صادق(ع) کے جشن میلاد پر پھول اور مٹھائی ہاتھ میں تھامے زائرین کا استقبال کرتے رہے

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سادۃ الخدم رسول خدا حضرت محمد(ع) اور ان کے چٹھے جانشین حضرت امام جعفر صادق(ع) کے جشن میلاد کا پُرمسرت دن اپنے روایتی لباس پہنے ہوئے اور پھول اور مٹھائی ہاتھ میں تھامے حرم مطہر کے ہر دروازے پہ زائرین کا استقبال کرتے رہے اور انھیں اس بابرکت دن کی مبارک باد کے ساتھ مٹھائی اور پھول پیش کرتے رہے۔

واضح رہے کچھ خاندان اور گھرانے ایسے ہیں کہ جن سے تعلق رکھنے والے افراد صدیوں سے کربلا کے مقدس روضوں میں خادم یا مجاور کی حیثیت سے کام کرنے کا شرف حاصل کرتے چلے آ رہے ہیں دوسرے لفظوں میں ان گھرانوں کو کربلا کے روضوں میں خدمت کا موقع وراثت میں ملتا ہے اور انہی خاندانوں اور گھرانوں سے تعلق رکھنے والے خدام کو سادة الخدم کا لقب دیا گیا ہے ان خاندانوں میں سے بعض سادات ہیں اور بعض غیر سادات ہیں۔ سن 2003 کے بعد روضہ مبارک میں سادۃ الخدم کے لیے مخصوص سیکشن کی بنیاد رکھی گئی کہ جس میں مذکورہ بالا خاندانوں کے پڑھے لکھے اور دیندار افراد کا حرم کے خادم کے طور پر تقرر کیا جاتا ہے۔
سادة الخدم کے شعبہ کے افراد روضہ مبارک کی صفائی، زائرین کے استقبال اور تمام دوسرے خدماتی امور میں باقی خدام کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: