شعبہ معارف اسلامی و انسانی اب تک سینکڑوں اہم فکری، ثقافتی اور تحقیقی مطبوعات شائع کر چکا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی اپنی علمی و تحقیقی کامیابیوں اور سرگرمیوں کو اپنے ذیلی مراکز اور اداروں کے ذریعے جاری رکھے ہوئے ہے اور شعبہ معارف اسلامی و انسانی نے اپنے قیام سے لے کر اب تک سینکڑوں اہم فکری، ثقافتی اور تحقیقی کتابیں اور مطبوعات شائع کی ہیں۔

شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی جانب سے متنوع فکری و ثقافتی کاموں کے علاوہ انسائیکلوپیڈیا اور کثیر جلدی مجموعے بھی شائع کئے گئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر تصانیف مذکورہ شعبہ سے وابستہ مراکز کے ماہرین کی طرف سے لکھی گئی ہیں اور ان پر تحقیق کی گئی ہے۔

کاموں کی تعداد کے لیے یہ اعداد و شمار مسلسل تبدیل ہو رہے ہیں کیونکہ شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ اداروں اور مراکز میں سارا سال تصنیف و تالیف اور تحقیق کا کام جاری رہتا ہے۔ اس کے علاوہ مذکورہ بالا شعبہ مستقل بنیادوں پر علمی و فکری رسالے بھی شائع کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: