الکفیل یونیورسٹی میں چھٹے سالانہ جشن میلاد النبی (ص) کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے رسول خدا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے نواسے امام جعفر الصادق علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کیے ضمن میں چھٹے سالانہ جشن میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ یہ جشن میلاد (ہمارے پیغمبر ترقی اور انسانیت کے معلم ہیں) کے سلوگن کے تحت الکفیل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف فارمیسی کے ہال میں منعقد کیا گیا تھا کہ جس میں یونیورسٹی کے چانسلر، ان کے اداری اور علمی معاونین، یونیورسٹی کے تدریسی و انتظامی عملے اور طلباء نے شرکت کی۔
جشن کا آغاز قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کے ڈائریکٹر جناب مہند المیالی نے تلاوت قرآن سے کیا۔
اس کے بعد شیخ عبداللہ الدجیلی نے اپنی تقریر میں رسول خدا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صفات حمیدہ اور فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کائنات کی افضل ترین ہستی ہیں۔
انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کی سیرت طیبہ میں موجود ہمارے لئے ہدایات، اسباق، مواعظ اور احکامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آنحضرت(ص) کی زندگی ہم مسلمانوں کے لیے آئین اور نمونہ عمل کا درجہ رکھتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انسانیت کے چہرے کو اعلیٰ اقدار سے آراستہ کیا اورآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم ولادت منانا ان انسانی اقدار اور اخلاقیات کی یاد ہے جو انسانیت کو گمراہی سے بچا کر رحمت اور انسانی ہمدردی کے نور کی طرف لائیں۔ اس طرح یہ جشن ہمیں اس کے راستے پر مزید قائم رہنے کی ترغیب دیتا ہے۔
ڈاکٹر ابراہیم جودہ نے اپنے خطاب کے دوران نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض صفات پر قرآن میں موجود کلام (يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا * وَدَاعِيًا إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُنِيرًا) کی روشنی میں بحث کی۔
اس کے بعد ڈاکٹر مؤيّد عبد المنعم نے دین محمدی اور انسایت پراپنا تحقیقی مقالا پیش کیا۔
اس کے بعد یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو اعزاز سے نوازا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: