قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سےعید میلاد النبی (ص) کے ضمن سالانہ کانفرنس کا انعقاد

17 ربيع الأوّل کا دن سال کے باقی دنوں کی طرح عام دن نہیں ہے اس دن بشریت کو گمراہی سے نکالنے والے اور پوری دنیا میں عدل و انصاف کی نشر واشاعت کرنے والے خاتم الأنبياء والمرسلين وسيّد الكونين حضرت محمد(صلى الله عليه وآله وسلم) اس دنیا میں تشریف لائے اور اسی دن درسگاہِ اہل بیت کے بانی مذہب تشیع کو مذہب جعفری کا لقب دلوانے والے پوری دنیا میں حدیث تفسیر اصل اسلام اور سائنس کی روشنی پھیلانے والے ہمارے چھٹے امام جعفر الصادق عليه السلام نے بھی اسی دن اس دنیا کو اپنی آمد شرف بخشا.
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سےعید میلاد النبی (ص) کےضمن میں( ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم - رحمت کا دروازہ) کے عنوان سے سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ سالانہ کانفرنس قرآن مرکز نجف اشرف میں منعقد کی گئی تھی۔


سالانہ بنیادوں پر منعقد ہونے والی اس کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد مرکز کی طالبات کی جانب سے قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے بعد طالبات نے نبی اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی عقیدت اور مودت کا اظہار کرتے ہوئے نعتیہ کلام پیش کیا۔ نعت خوانی کے بعد مرکز کی قرآنی سرگرمیوں پر مشتمل ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی۔

اس کے علاوہ حاضرین کے لیے ایک فکری مقابلہ بھی منعقد کیا گیا اور سوالات کے صیح جوابات دینے والوں کو انعامات دیئے گئے۔ آخر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو اعزازت سے نوازا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: