عید میلاد النبی(ص) اور امام جعفرصادق(ع) کے جشن میلاد کے ضمن میں ما بین الحرمین محفل مشاعرہ کا انعقاد

کل شام بروز اتوار (17 ربیع الاول 1443 ہجری) بمطابق (24 اکتوبر 2021) کوعید میلاد النبی(ص) اور امام جعفر صادق(ع) کے جشن میلاد کے ضمن میں روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ما بین الحرمین ڈویژن کی جانب سے محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ محفل مشاعرہ (محمد سے مہدی تک؛ روشنی کی ایک قندیل) کے عنوان سے منعقد کیا گیا تھا کہ جس میں شعراء کرام نے منظوم انداز میں رسالت مآب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کےحضور اپنی محبت اور مودت کا اظہار کرتے ہوئے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا اور سامعین سے دادِ تحسین حاصل کی۔

خوشی اور مسرت کے اس ماحول میں مشاعرے کا آغاز قرآن پاک کی آیات کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد شعراء کرام نے منظوم انداز میں رسالت مآب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی بارگاہ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
واضح رہے کہ یہ محفل مشاعرہ ہر سال عید میلاد النبی(ص) اور امام جعفر صادق(ع) کے جشن میلاد کے ضمن میں روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ما بین الحرمین ڈویژن کی جانب سے منعقد کی جاتا ہے۔ مابین الحرمین ڈویژن تمام آئمہ اطہار اور اہل بیت (علیہم السلام) کی ولادت باسعادت اور شہادت کی مناسبات پر تقریبات اور مجالس عزاء کا انعقاد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اہل بیت (ع) کے واقعات کو پیش کرنے کے لئے ڈویژن شعری محفلوں یا آرٹ کی نمائشوں کا انعقاد بھی کرتا ہے اور یہ تمام سرگرمیاں ما بین الحرمین ڈویژن ثقافتی نصاب کا ایک اہم حصہ بن چکی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: