شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے عید میلاد النبی (ص) پر جشن کا انعقاد

پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے نواسے امام صادق علیہ السلام کے جشن ولادت کی پرمسرت اور بابرکت مناسبت پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے ایک جشن کا انعقاد کیا گیا۔ یہ جشن روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن مطہر میں منعقد کیا گیا تھا جس میں خواتین زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جشن کا آغاز آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، اس کے بعد شعبہ خطابت برائے خواتین کی مبلغہ نے (يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا * وَدَاعِيًا إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُنِيرًا) کی روشنی میں رسول خدا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صفات حمیدہ اور فضائل بیان کرتے ہوئے واضح کیا کہ کس طرح خدا تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے ساتھ بنی نوع انسان کو ظلمتوں کے اندھیروں سے نکال کر ہدایت کی روشنی عطا کی۔
انھوں نے اپنے لیکچر کے دوران آپ کی ولادت باسعادت کے وقت ہونے والے معجزات کا بھی ذکر کیا کہ جن کا تذکرہ آسمانی کتابوں میں بھی کیا گیا ہے، جیسے ایوان کسریٰ کا لرز اٹھنا اور اس کے چودہ کنگروں کا گرنا، فارس کے آتشگدہ کا بجھنا جو کہ ایک ہزار سال سے گرم تھا اور جس کی خدا کے بجائے عبادت کی جاتی تھی، جھیل ساوة کا خشک ہونا، کعبہ میں نصب بتوں کا گر جانا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے وقت نور کا ظہور ہونا کہ جس سے تمام جزیرہ نما عرب منور ہو گیا۔ اسی طرح حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے آسمانوں میں شیاطین کا آنا جانا بند ہو گیا اور آسمانوں کی حفاظت شہاب ثاقب سے کر دی گئی۔

اس جشنیئہ تقریب کے دوران شرکاء کے لیے ایک ثقافتی اور علمی مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا تھا ، شرکاء سے اس مناسبت سے متعلق سوالات کئےگئے اورصیح جواب دینے والوں کومتبرک تحائف اور انعامات دیئے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: