الکفیل ہسپتال کے سینٹر فار آنکولوجی اینڈ نیوکلیئر میڈیسن جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے عراق میں اپنی نوعیت کا واحد مرکز ہے

الکفیل ہسپتال کے سینٹر فار آنکولوجی اینڈ نیوکلیئر میڈیسن میں کینسر، گلینڈز، پھیپھڑوں اور نظام ہاضمہ کی بیماریوں کی تشخیص کےعلاوہ مختلف ٹیسٹس کے لیے جدید آلات اور ٹیکنالوجیز موجود ہیں جو دوسرے مراکز میں دستیاب نہیں ہیں۔
الکفیل ہسپتال میں ماہر امراض خون اور آنکولوجسٹ ڈاکٹر احمد الابراہیمی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئےکہا: "ہمارا سنٹر جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے عراق میں اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہے اور مرکز کینسر، گلینڈز، پھیپھڑوں اور نظام ہاضمہ کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو بین الاقوامی پروٹوکولز کے مطابق تشخیص، علاج اور کیموتھراپی کی خدمات فراہم کرتا ہے۔"
انھوں نے کہا: "سینٹر فار آنکولوجی اینڈ نیوکلیئر میڈیسن میں کام کرنے والا طبی اور تکنیکی عملہ انتہائی تجربہ کار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا حامل ہے اور یہ سہولت بھی ہمارے ہسپتال کے علاوہ کہیں اور دستیاب نہیں ہے۔"
انھوں نے مزید کہا، "ہمارے پاس جدید آلات اور ٹیکنالوجیز ہیں، جن میں (گاما کیمرہ) بھی شامل ہے، جو کینسر کی بیماریوں کی تشخیص، گردوں کے افعال، دل کے افعال، لمفی نوڈز اور سانس کی کچھ بیماریوں کی جانچ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔"اس کے علاوہ تھائرائیڈ گلینڈز کے مریضوں میں تشخیص کے لئے تابکار آیوڈین اور ٹیکنیٹیم استعمال کی جاتی ہے اوراس کے علاج کے لئے تابکار آیوڈین کی مقرر کردہ ڈوزز استعمال کی جاتی ہیں۔ "

ہسپتال کے سینٹر فار اونکولوجی اینڈ نیوکلیئر میڈیسن کے ڈائریکٹر نے مزید کہا: "سنٹر میں چھاتی کے کینسر کی اسکریننگ اور تشخیص کے لیے ایک میموگراف ہے جبکہ آسٹیوپوروسس کے لیے ڈیکسا اسکین ڈیوائس ہے۔"

انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "سنٹر میں ایسے جدید ٹیسٹوں کی سہولت بھی موجود ہے جو دوسرے ایسے مراکز میں نہیں کیے جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: