مرکز تراث جنوب عراق کے چار گورنریٹس کے علمی و ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے کے لیے دن رات سرگرم عمل ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ معارف اسلامی وانسانی سے وابستہ مرکز تراث جنوب عراق کے چار جنوبی گورنریٹس (ذی قار، میسان، دیوانیہ اور مثنی) سے تعلق رکھنے والے کے علمی و ثقافتی ورثے کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کرنے اور دنیا تک اس کا نور پہنچانے کے لیے دن رات سرگرم عمل ہے۔
یہ مرکز روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ معارف اسلامی وانسانی سے وابستہ اہم تحقیقی اور علمی مراکز میں سے ایک ہے۔

مرکز کے ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر حسین الشرھانی نے کہا کہ مرکز چاروں صوبوں کے ورثے خصوصاً مذہبی، فکری، ثقافتی اور سماجی ورثے کو جمع کرنے، محفوظ کرنے اور دنیا تک پہنچانے کے لیے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ مرکز ذی قار یونیورسٹی کے پروفیسرز اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ معارف اسلامی وانسانی کی مسلسل کوششوں سے قائم کیا گیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ مرکز ریسرچ یونٹ، اسٹڈی یونٹ، میڈیا یونٹ، ویب سائٹ یونٹ، کوآرڈینیشن یونٹ پر مشتمل ہے جو جنوب کے ورثے کے مطالعہ اور تحقیق کے لیے جدید سائنسی طریقوں کو اپناتے ہوئے کام کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: