رياضُ الزهراء میگزین نجف انٹرنیشنل بک فیئرمیں وزیٹرز کی بھرپور توجہ حاصل کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مطبوعات اپنے تنوع اور جامعیت کی وجہ سے ممتاز ہیں اور خاص عام میں مقبول ہیں۔ مقامی اور بین الاقوامی کتاب میلوں میں پیش کی جانے والی یہ مطبوعات معاشرے کے تمام طبقات اور گروہوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔
ام البنین (سلام اللہ علیہا) وویمن لائبریری کی جانب سے شائع ہونے وال ارياضُ الزهراء میگزین ان کتاب میلوں کا مستقل حصہ ہے اور اپنے موضوعات اور مطالعات کی وجہ سے ایسے فورمز میں اس کا خیرمقدم کیا جاتا ہے اور میگزین نجف انٹرنیشنل بک فیئرمیں بھی وزیٹرز کی بھرپور توجہ حاصل کر رہا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پویلین میں آنے والے وزیٹرز، خاص طور پر مسلم خواتین کے امور میں دلچسپی رکھنے والے، اس ماہانہ میگزین میں موجود اپنے پسندیدہ علمی اور فکری موضوعات کی وجہ سے میگزین میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں کیونکہ یہ مضامین اور فکری مطالعات قارئین کی علمی، فکری اور ثقافتی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کو درپیش مسائل کا حل بھی پیش کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: