جف انٹرنیشنل بک فیئر میں اسلامک سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کی علمی مطبوعات کو بے حد سراہا جا رہا ہے

نجف انٹرنیشنل بک فیئر کے پہلے ایڈیشن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ اسلامک سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کی پیش کردہ مطبوعات محققین، اسکالرز، ماہرین تعلیم اور طلباء کی خصوصی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پویلین کے سربراہ سيّد محمد الأعرجي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "اس اہم ثقافتی فورم اور بین الاقوامی اور مقامی سطح پر منعقد کی جانے والی نمائشوں میں شرکت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکری و ثقافتی منصوبوں میں شامل ہے جن کا مقصد کتاب اور مطالعہ کی عادت کو فروغ دینا اور ایسی نمائشوں کے ذریعے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اہم فکری اور ثقافتی مصنوعات کو متعارف کروانا ہے۔ ہمارے پویلین کی متنوع مطبوعات نجف انٹرنیشنل بک فیئر میں وزیٹرز کی بھرپور توجہ حاصل کر رہی ہیں خاص طور پر اسلامک سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کی مطبوعات اس نمائش میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں اورنامورعلمی،فکری و ادبی شخصیات جن میں محققین، دانشور، ماہرین تعلیم اور طلباء شامل ہیں، ان مطبوعات میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا، " اس نمائش میں اسلامک سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کی جانب سے پیش کردہ کتابوں، رسائل اور بروشرز کی تعداد (80) تک پہنچ چکی ہے اور اسلامک سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کی متنوع اور موثر فکری ، ثقافتی اور علمی مطبوعات اور مصنوعات کے ساتھ خصوصی شرکت کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔"

واضح رہے کہ نجف انٹرنیشنل بک فیئر 19 اکتوبر سے 30 نومبر تک جاری رہے گی جس میں 200 ملکی اور غیرملکی پبلشرز اور ادارے شرکت کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: