روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم و امام محمد تقی علیہ السلام کی زنجان میں جاری ہفتہ ثقافت میں شرکت.........۔

روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم و امام محمد جواد علیھما
ایرا ن کے شہر زنجان کی مسجد اعظم و حسینیہ میں جاری ہفتہ ثقافت کی تقریبات اور اس کے ضمن میں لگائی گئی نمائش میں روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم و امام محمد تقی علیھما السلام بھی شریک ہیں۔
اس ہفتہ ثقافت میں شرکت کے لئے آئے ہوئے روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم و امام محمد تقی علیھما السلام کے وفد کے سربراہ الحاج جلیل علی محمد نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زنجان میں منعقد ہونے والے اس ہفتہ ثقافت میں شرکت کے لئے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی طرف سے جب ہمیں دعوت دی گئی تو ہم نے ایران کے محبانِ اہل بیت کے ساتھ فکری و ثقافتی ارتباط کے لئے اس ہفتہ ثقافت میں شرکت کا فیصلہ کیا۔
الحاج جلیل علی نے نمائش میں موجود اپنے سٹال کے بارے میں بتایا کہ روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم و امام محمد جواد علیھما السلام کی طرف سے فارسی زبان میں چھپنے والی کتابوں، لکڑی پر نقش روضہ مبارک کی تصویروں اور بہت سی دوسری اشیاء کو نمائش کے لئے رکھا گیا ہے۔
اس طرح روضہ مبارک کے گنبد پر نصب علم کو اس نمائش میں رکھا گیا ہے کہ جس کی مکمل عقیدت و احترام سے لوگ زیارت کر رہے ہیں۔ روضہ مبارک کی طرف سے مؤمنین میں بہت سے تبرکات بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں کہ جن میں روضہ مبارک کے سابقہ سنگ مرمر کی انگوٹھیاں اور دوسری متبرک اشیاء شامل ہیں۔
یہ بات واضح رہے کہ روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی طرف سے مختلف ملکوں میں فکری و ثقافتی نشر و اشاعت کے لئے ہفتہ ثقافت منایا جاتا ہے اور اس دفعہ روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم و امام محمد تقی علیھما السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعاون سے حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کے ادارہ نے اس ہفتہ ثقافت کا انعقاد ایران کے شہر زنجان میں کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: