میگزین (عطاء الشباب) نجف انٹرنیشنل بک فیئر میں نوجوان وزیٹرز کی توجہ کا مرکز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کی جانب سے شائع کئے جانے والا میگزین (عطاء الشباب) نجف انٹرنیشنل بک فیئر نوجوان وزیٹرز کی
بھرپور توجہ حاصل کر رہا ہے۔ یہ میگزین متعدد ایسے موضوعات اور عنوانات پر مشتمل ہے جو معاشرے کے نوجوان طبقے کو درپیش مختلف مسائل، ان کی وجوہات کی
نشان دہی کرنے کے علاوہ ان کے موثر حل کے لئے تجاویزبھی پیش کرتا ہے۔
یہ میگزین معاشرے کے نوجوان طبقے کی ترجمانی کرتا ہے جوکہ کسی بھی معاشرے کا اہم ترین حصہ اور اس کی اساس ہے۔ یہ میگزین متنوع موضوعات اورمتعدد حصوں پر مشتمل ہے۔
میگزین تحقیقی، ثقافتی، قومی ، اہم شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں ، طب وصحت کے علاوہ تفریحی حصوں پر مشتمل ہے۔

روضہ مبارک ایسے ادبی فورمزجہاں نوجوان طبقے کی براہ راست شمولیت ہو، میں میگزین کی موجودگی کا خواہاں ہے تاکہ نوجوانوں کے خیالات ، امنگوں
اور تجاویز کو جانا جا سکے اوران کی کامیاب اور متوازن شخصیت سازی میں کردار ادا کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ قارئین عطاء الشباب میگزین سے براہ راست بات چیت اور رابطہ کےلئے (فیس بک) یا مندرجہ ذیل ای میل سے استفادہ کر سکتے ہیں۔



(ataa@alkafeel.net)‎ یا (info@alkafeel.net‏).
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: