حلہ ہیریٹیج سنٹر کی جانب سےگیارہویں ہیریٹیج فورم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ حلہ ہیریٹیج سنٹر کی جانب سے (الترجيحاتُ التفسيريَّة عند علماء الحِلَّة من القرن السادس حتَّى العاشر الهجريَّيْن) کے عنوان سے گیارہویں ہیریٹیج فورم کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور علمی، فکری اور ثقافتی شخصیات نے شرکت کی۔
ملک کے نامور محقق ڈاکٹر میثاق عباس الخفاجی نے فورم کے دوران اپنی تحقیق پیش کی اور شرکاء کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے مدلل جوابات دیئے۔
اس کے بعد معروف شاعر محمد عبدالمحسن نے اہلیبت علیہم السلام کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ حلہ ہیریٹیج سنٹر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ معارف اسلامی وانسانی سے وابستہ اہم تحقیقی اورعلمی مراکز میں سے ایک ہے جو مختلف اشاعتوں اور سرگرمیوں کے ذریعے حلہ شہر کے علمی، تاریخی اور ثقافتی ورثے کو زندہ رکھنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: