العمید یونیورسٹی کی جانب سے کلینکل بائیو کیمسٹری پر سائنسی کتاب کی اشاعت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ العمید یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مؤيـد عمران الغزالی کی کلینکل بائیو کیمسٹری میں پانچویں سائنسی کتاب شائع کی ہے، جس کا پہلا حصہ انگریزی زبان میں سوال و جواب کی شکل میں ہے۔
اس کتاب کا بین الاقوامی فائلنگ نمبر (ISBN: 978-99-2294-301 -5) ہے۔

کتاب میں (519) سوالات کے ساتھ ساتھ (71) کیس اسٹڈیز بحث، تشریح اور تشخیص کے ساتھ شامل ہیں، اور چار ابواب پر مشتمل ہے:

- پہلا باب: کلینیکل لیبارٹری میں عمومی تصورات۔

باب دو: انسانی جسم میں ایسڈ بیس توازن اور خرابی۔

باب تین: جگر کے فنکشن ٹیسٹ اور عوارض۔

باب چار: رینل فنکشن ٹیسٹ اور عوارض۔

یہ کتاب میڈیسن، فارمیسی، دندان سازی، سائنس، بائیوٹیکنالوجی، ویٹرنری میڈیسن، پیتھولوجیکل تجزیہ، تعلیم، زراعت، اور نرسنگ کی فیکلٹیز میں انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے طالب علموں کو ایک سادہ انداز میں واضح معلومات فراہم کرتی ہے جنھیں آسانی سے یاد کیا جا سکتا ہے۔ یہ کتاب فیکلٹیز میں ترتیب دیے گئے نصاب کی ضروریات اور حالیہ پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید حوالوں کے ذریعے تفصیلی انداز میں لکھی گئی ہے۔

یہ کتاب العمید یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ پہلی سائنسی کامیابی ہے اور اس پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا لوگو، وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کا لوگو، وزارت تربیت و اعلیٰ تعلیم کا لوگو اور العمید یونیورسٹی کا لوگو ہے۔

جو حضرات اس کتاب کا نسخہ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ العمید یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کی عمارت میں تشریف لائیں کہ جو کالم نمبر 1238 کے بالمقابل (کربلا-نجف) روڈ پر واقع ہے اور مزید استفسارات کے لیے درج ذیل فون پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ نمبر: 964 1122 221 0076۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: