روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا وفد مقدادیہ کے نواحی گاؤں رشاد میں شہید ہونے والوں کے پسماندگان کو تعزیت پیش کر رہا ہے

بروز جمعہ (22 ربیع الاول 1443ھ) بمطابق (29 اکتوبر 2021ء) کو روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایک وفد نے مقدادیہ کےنواحی گاؤں رشاد میں داعش کے ہاتھوں وحشیانہ قتل عام میں شہید ہونے معصوم شہریوں کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی گئی مجلس تحریم میں شرکت کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مقدادیہ کےنواحی گاؤں رشاد پر داعش نے دہشت گردانہ حملہ کیا کہ جہاں داعش کے ہاتھوں وحشیانہ قتل عام کے نتیجے میں (15) افراد شہید اور (17) زخمی ہوئے تھے۔
وفد دونوں مقامات مقدسہ کے متعدد ہائر آفیشلز اورعملے کے ارکان پر مشتمل تھا ، جنہوں نے اعلیٰ مذہبی قیادت ، دونوں مقامات مقدسہ کے متولی شرعی اور خدام کی جانب سے شہدا کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد کے سربراہ شیخ عادل الوکیل نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "کربلا کے دونوں مقدس روضوں کے شرعی سربراہان کی ہدایت پر ہم آج ان شہداء کے خاندانوں کو تعزیت کرنے کے لیے یہاں آئے ہیں ان شہداء کی معصوم روحوں نے انسانیت سے عاری دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے کے بعد اپنے خالق کے حضور سجدہ کیا، ہم نے شہداء کے خاندانوں کو تعزیت پیش کی اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کی ارواح کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے، اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔"

واضح رہے کہ منگل کے روز داعشی دہشت گردوں نے عراق کے شہر مقدادیہ کے جنوب مغرب میں واقع شیعہ گاؤں رشاد پر حملہ کیا جہاں داعش کے ہاتھوں وحشیانہ قتل عام کے نتیجے میں (15) افراد شہید اور (17) زخمی ہوئے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: