القمرکلچرل فورم کی جانب سے (نافذ البصيرة) کے عنوان سے خصوصی تربیتی پروگرام کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک القمرکلچرل فورم نے روضہ مبارک حضرت ابوالفضل عباس علیہ السلام سے وابستہ عملے کے لیے(نافذ البصيرة) کے عنوان سے خصوصی تربیتی پروگرام شروع کیا ہے۔

اس پروگرام کا نصاب بہت سے ثقافتی، تدریسی اور اخلاقی پہلووں پر مشتمل جو تین دن تک جاری رہے گا۔

القمر کلچرل فورم کے سربراہ شيخ حارث الداحی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ یہ پروگرام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی کی ہدایات پر شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد پروگرام کے شرکاء کی فکری و ثقافتی سطح کوبلند کرنا اور ان کی انفرادی صلاحیتوں کو ترقی و فروغ دینا ہے۔

انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: "اس پروگرام میں وقت اور شرکاء کی کے مطابق سلسلہ وار ورکشاپس ترتیب دی گئی ہیں۔ پروگرام میں شامل اہم موضوعات درج ذیل ہیں:
رائے عامہ کی تشکیل
دین کی حقیقت پر مکالمہ
بھتہ خوری اور سائبر کرائم
اچھی عادت کو شخصیت کا حصہ بنانا۔
عصری شکوک و شبہات
تقلید و اجتہاد
ادارہ جاتی اور عملی وفاداری۔
تنازعات کو حل کرنے کے آسان طریقے اور مذاکرات کے ذرائع۔

اس کے علاوہ سیلف ڈویلپمنٹ پر لیکچرز، ڈائیلاگ سیشنز اور تفریحی سرگرمیاں بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔

انھوں نے یہ کہتے ہوئے گفتگو اختتام کیا کہ پروگرام کا تمام نصاب بہت احتیاط سے منتخب کیا گیا ہے اور اسے خدام کے ارد گرد کے ماحول اور حالات کے مطابق بنایا گیا ہے تاکہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کارکردگی کو بڑھاتے ہوئے ان کے کام کے دباؤ کو کم کرنے میں کردار ادا کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: