قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے قرآن پاک حفظ کرنے والی طالبات کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے البراعم کورس کے اختتام پرقرآن پاک حفظ کرنے والی طالبات کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
قرآن مرکز برائے خواتین کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر جنان غالب نے کہا: "یہ فخر اور خوشی کی بات ہے کہ ہماری ممتاز طالبات کے ایک گروپ نے تجوید اور قرات میں مہارت کے ساتھ خدا کی کتاب کو حفظ کرنے کا شرف حاصل کیا ہے۔ قرآن مرکز برائے خواتین قرآن پاک حفظ کرنے والی طالبات کے لئے اپنا تعاون اور حمایت جاری رکھے گا تاکہ طالبات صحیح معنوں میں یہ اعزاز حاصل کرنے کی اہل ہوں (حفظ قرآن)، اور قرآنی فورمز اور مقابلوں میں ادارے کی نمائندگی کرسکیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآن مرکز برائے خواتین کا مقصد خواتین میں دینی علوم کو پھیلانا ہے، ان علوم میں سب سے آگے "قرآنی علوم" ہیں اور قرآن مرکز معاشرے خصوصا خواتین میں اسلامی و قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لئے قرآن کورسز، قرآن فورمز اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: