حضرت سعید بن جبیر کے یوم شہادت پر کربلا کے مواکب کا واسط میں جلوس عزاء

حضرت سعید بن جبیر کے یوم شہادت کو منانے کے لیے اہل کربلا نے واسط کے جنوبی شہر قضاء الحيّ میں جلوس عزاء برآمد کیا کہ جس کے انتظامات روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےشعبہ شعائر حسینی کی جانب سے کئے گئے تھے۔

شعبہ شعائر حسینی کے انجارج الحاج ریاض نعمہ السلمان نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سعید بن جبیر کے یوم شہادت کے موقع پر نکالے
جانے والا جلوس عزاء دونوں مقدس روضوں کی جانب سے مشترکہ طور پر نکالے جانے والے عزاداری جلوسوں میں سے ایک ہے۔ واسط میں واقع حضرت سعید بن جبیر کے
مزار تک عزاداروں کو لے جانے اور واپس لانے کے لئے دونوں مقدس روضوں نے بڑي تعداد میں گاڑیاں فراہم کیں۔

جب اہل کربلا کا جلوس واسط پہنچا تو وہاں واسط کے گورنر ڈاکٹر محمد جمیل میاحی، شہر کے میئر اور واسط پولیس کے سربراہ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر گورنر
واسط نے امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے ان مناسبات کو منانے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

واضح رہے کہ حضرت سعید بن جبیر 46 ہجری کو پیدا ہوئے۔ آپ کا تعلق ایتھوپین نسل سے تھا۔ آپ کوفہ میں رہتے تھے اور اپنے وقت کے ایک بہت بڑے عالم تھے۔
آپ اپنے زہد اور تقوی کی وجہ سے بہت مشہور تھے اور حضرت امام زین العابدین(ع) کے صحابہ میں سے تھے۔ آپ کو 95 ہجری میں حجاج بن یوسف کے حکم
پر شہید کر دیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: