حضرت سعید بن جبیر کے یوم شہادت پر کربلا کے مواکب کا واسط میں جلوس عزاء

بروز ہفتہ (23 ربیع الاول 1443ھ) بمطابق (30 اکتوبر 2021) کو جلیل القدر صحابی حضرت سعید ابن جبیر کے یوم شہادت کے احیاء کے لئے آپ کے مزار اقدس پر عزائی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں مزار اقدس پر عزائی جلوسوں کی آمد بھی شامل تھی۔ ان عزائی جلوسوں میں اہل کربلا کا جلوس بھی شامل تھا جو کہ روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےشعبہ شعائر حسینی کے تعاون سے منعقد کیا جاتا ہے۔

شعبہ شعائر حسینی کے انجارج الحاج ریاض نعمہ السلمان نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سعید بن جبیر کے یوم شہادت کے موقع پر نکالے
جانے والا جلوس عزاء دونوں مقدس روضوں کی جانب سے مشترکہ طور پر نکالے جانے والے عزاداری جلوسوں میں سے ایک ہے۔ واسط میں واقع حضرت سعید بن جبیر کےمزار تک عزاداروں کو لے جانے اور واپس لانے کے لئے دونوں مقدس روضوں نے بڑي تعداد میں گاڑیاں فراہم کیں تھیں۔ اس کے علاوہ دونوں مقامات مقدسہ کی جانب سے سروس اور لاجسٹک امور میں بھی تعاون فراہم کیا گیا تھا۔"

جلوس کے دوران شرکاء نے اس غمناک دن اور اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں پر ہونے والے ظلم و ناانصافی کو یاد کرتے ہوئے مجلس عزا کا انعقاد کیا اور نوحہ خوانی کی۔

قابل ذکر ہے کہ حضرت سعید بن جبیر الاسدی رضی اللہ عنہ امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے زمانے میں 46 ہجری میں پیدا ہوئے۔ آپ کا تعلق ایتھوپین نسل سے تھا۔ آپ کوفہ میں رہتے تھے اور اپنے وقت کے ایک بہت بڑے عالم تھے۔
آپ اپنے زہد اور تقوی کی وجہ سے بہت مشہور تھے اور حضرت امام زین العابدین(ع) کے صحابہ میں سے تھے۔ آپ کو 95 ہجری میں حجاج بن یوسف کے حکم پر شہید کر دیا گیا۔
ھ۔ الکاشی اور طوسی اسے امام سجاد علیہ السلام کا شاگرد مانتے تھے۔ سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ بہت سے علوم میں مہارت رکھتے تھے اور ان کے بارے میں کہا جاتا ہے: "زمین پر کوئی ایسا نہیں ہے جسے ابن جبیر کے علوم کی ضرورت نہ ہو۔" ان کا مزار شریف واسط کے جنوبی شہر قضاء الحيّ (بغداد سے 180 کلومیٹر جنوب میں) میں واقع ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: