فیملی کلچر سنٹر کے پروگرام (أنتم الأمل) کا آغاز بابل گورنریٹ کی طالبات کی میزبانی سے کیا جا چکا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ فیملی کلچر سنٹر کے زیر اہتمام منعقد کردہ پروگرام (أنتم الأمل) کا آغاز بابل گورنریٹ کے ہائی سکولز کی طالبات کی میزبانی سے کیا جا چکا ہے۔

مرکز کی سربراہ سیدہ اسمھاان ابراہیم نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ مرکز تمام عمر کی خواتین کے لئے ثقافتی، تدریسی، تعلیمی اور خاندانی رہنمائی سے متعلق موضوعات پر پروگرامز اور سرگرمیوں کا انعقاد کرتا ہے۔ یہ پروگرام حصہ ہائی اسکول اور کالج کی طالبات کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد خواتین کے علم اور شعور کو بڑھانا ہے کیونکہ خواتین کی شخصیت کی تعمیر ہی خاندان اور پھر معاشرے کی تشکیل کا بنیادی ستون ہے۔

انہوں نے کہا کہ "اس پروگرام میں مرتب کردہ شیڈیول کے تحت تمام گورنریٹس کی طالبات کے گروپس کی میزبانی کی جائے گی جس کی ابتداء بابل گورنریٹ کے ہائی سکولز کی طالبات کی میزبانی سے کی گئی ہے۔

انھو ں نے بتایا کہ پروگرام کا آغاز الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) کے مرکزی ہال میں تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔


اس کے بعد سیدہ عذرا الشامی، جو مرکز کی رہنماوں میں سے ایک ہیں، نے ہائی اسکول کی طالبات کو (سیر النجاح) کے عنوان سے ایک تعلیمی و رہنمائی لیکچر دیا۔
مذہبی اور عقائدی آگاہی اور معلومات کے لئے فقہی سیشن بھی اس پروگرام کا حصہ تھا اس سیشن کےاختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا۔
اس پروگرام کے دوران طالبات کو روضہ مبارک حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی جانب سے تبرکات اور تحائف بھی پیش کئے گئے۔

پروگرام (أنتم الأمل) کا اختتام روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت ابوالفضل عباس علیہ السلام کی زیارت کے ساتھ ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: