روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے کھیتوں سے موسم سرما کی سبزیاں بازار میں پہنچنا شروع ہو گئی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الکفیل کمپنی برائے سرمایہ کاری کے زرعی سیکشن نے موسم سرما کی سبزیوں کی بازار میں فراہمی کا کام شروع کر دیا ہے تاکہ مقامی پیداوار کو لوگوں تک کم قیمت میں پہنچایا جائے اور درآمدات پر انحصار کو کم کیا جا سکے۔

مذکورہ سیکشن کے انچارج انجینیئر علی مزعل نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے زمین کی زرعی آباد کاری کو بہت زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے کہ جس کا مقصد ملک کو زرعی حوالے سے خود کفیل بنانے اور درآمدات پر انحصار کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم مقامی سطح پر زیادہ استعمال ہونے والی سبزیوں کی بازار میں کم نرخوں میں فراہمی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور ٹماٹر، بینگن، آلو، گھیا توری، شملہ مرچ، سبز مرچ، پیاز، کھیرے وغیرہ اور سبز پتوں والی سبزیاں مسلسل کاشت کر رہے ہیں۔ ہم سبزیوں کی کاشت کے لیے پانچ ہزار (5000) مربع میٹر پر مشتمل چار (4) بڑے گرین ہاؤسز اور پانچ سو سولہ (516) مربع میٹر پر مشتمل پچانوے (95) چھوٹے گرین ہاؤسز کو استعمال کر رہے ہیں، اس کے علاوہ اس مقصد کے لیے ایک وسیع کھلے رقبے کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان سبزیوں کی کاشت میں کسی قسم کا کوئی کیمیائی مادہ استعمال نہیں کیا جاتا اور تمام مراحل میں قدرتی اشیاء پر انحصار کیا جاتا ہے مکمل طور آرگینک فارمنگ کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

خیر الجود کمپنی کے مارکیٹنگ انچارج انجینئر فلاح الفتلي نے کہا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زرعی فارموں سے حاصل ہونے والی غذائی اجناس کو جدید ترین اور قدرتی طریقہ سے اگایا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کا ذائقہ اور غذائیت بازار میں آنے والی دیگر سبزیوں سے بہت زیادہ بہتر ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کی مانگ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: