الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے چالیس سالہ خاتون کے کان میں موجود انفیکشن سے متاثرہ ہڈی کو ہٹانے کے لئے کامیاب آپریشن کیا

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے چالیس سالہ خاتون کے کان میں موجود انفیکشن سے متاثرہ ہڈی جو برسوں سے تکلیف، کان بہنے اور اس سے بدبو کے اخراج کا سبب تھی، کو ہٹانے کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔
الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال میں کان، ناک اور گلے کی سرجری کے ماہر لبنانی ڈاکٹر ہشام الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "ہم چالیس سال کی عمر میں ایک ایسی خاتون کا علاج کرنے میں کامیاب ہو گئے جو کئی سالوں سے ممری غدود میں انفیکشن اورکان کے پردے کی سوزش میں مبتلا تھی۔ جس کی وجہ سے کان میں دائمی درد، مسلسل بہنے کے ساتھ ساتھ بدبوبھی آتی تھی۔"
الموسوی نے مزید کہا: "ہم نے انفیکشن کو مکمل طور پر دور کرنے کے لیے سرجیکل آپریشن کیا، کان کے پردے کو دوبارہ پیوند کیا، اور اس خاتون کی تکلیف اور اس بیماری سےنجات دلائی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: