الکفیل یونیورسٹی کے ڈینٹل کلینکس نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر مریضوں کو مفت طبی خدمات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی نجف کے ڈینٹل کلینکس نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر مریضوں کو مفت طبی خدمات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔

یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر نورس الدہان نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل ہی ڈینٹل کلینکس کو ضروری آلات سے لیس کیا گیا تھا تاکہ طلباء عملی تربیت کے دوران مریضوں کو مفت طبی خدمات فراہم کر سکیں۔"

انہوں نے کہا کہ یہ کلینک نجف گورنریٹ کے اہم طبی مراکز میں سے ہیں جو روزانہ درجنوں ضرورت مند مریضوں کو دانتوں کے علاج معالجے کے لئے خدمات فراہم کرتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ان کلینکس میں طلباء یونیورسٹی کے پروفیسرز کی زیر نگرانی ہفتے میں پانچ دن طبی خدمات کرتے ہیں۔ یہاں استعمال ہونے والا طبی اور لاجسٹک مواد اور آلات عراقی وزارت صحت سے منظور شدہ ہیں اور حفاظت اور صحت کے معیارات کے مطابق ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: