شعبہ خطابت برائے خواتین نے فیملی کلچر سینٹر کے تعاون سے طالبات کے لیے نفسیاتی کورسز کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ خطابت برائے خواتین نے فیملی کلچر سینٹر کے تعاون سے اپنی طالبات کے لیے نفسیاتی کورسز کا انعقاد شروع کر دیا ہے۔

یہ کورسز ہفتہ وار بنیاد پر الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) سینٹر کے ہال میں منعقد کئے جائیں گے۔

شعبہ خطابت برائے خواتین کی نائب سربراہ سیدہ تغرید التمیمی نے کہا: "یہ کورسز طالبات کی صلاحیتوں اور ان کی سمجھ کو بڑھانے میں نفسیات کی اہمیت کی وجہ سے منعقد کیے گئے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ان کورسز کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فیملی کلچر سینٹر کے ماہرین لیکچرز اور ڈسکشن سیشنز کا انعقاد کریں گے۔
انھوں نے کہا: "ان ڈسکشن سیشنز کے دوران شخصیت سازی، کامیابی کے اسباب و مراحل اور بہت سے اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: