قرآن مرکز برائے خواتین بابل برانچ نےحالیہ عرصے میں کئی قرآنی سرگرمیوں اور پروگراموں کی میزبانی کی

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک قرآن مرکز برائے خواتین بابل برانچ نے خواتین میں قرآنی تعلیمات اور قرآن کلچر کے فروغ کے لئے کئی قرآنی سرگرمیوں اور پروگراموں کی میزبانی کی جو کہ اس گورنریٹ میں مختلف عمر کی خواتین کے لیے منعقد کی گئیں۔

قرآن یونٹ بابل برانچ کی سربراہ ثمر کمال الدین نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ حالیہ قرآنی پروگراموں میں سے ایک اہم ترین قرآنی پروگرام موسم گرما کی تعطیلات کے دوران طالبات کے لئے قرات اور حفظ قرآن کورسز کا انعقاد تھا جن میں گورنریٹ کے مختلف حصوں سے 200 سے زائد طالبات نے شرکت کی جبکہ 60 سے زائد نے دیگر قرآن کورسز میں شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا: اس مرکز نے قرآنی کورسز میں شرکت کرنے والی طالبات کے امتحانات بھی منعقد کیے تاکہ ان کی کارکردگی اور سیکھنے کی صلاحیت کا جائزہ لیا جا سکے۔

ان کے مطابق یہ امتحانات حفظ قرآن کی طالبات کے لیے تھے جن کی نگرانی حفظ یونٹ کے پروفیسرزکی ایک کمیٹی کرتی تھی۔ اس کے علاوہ قرآن پاک کی صحیح تلاوت سیکھنے والوں کے لیے کے لئے بھی امتحانات کا انعقاد کیا گیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ معاشرے میں قرآنی ثقافت کو عام کرنے کے لئے مرکز میں قرآنی مجالس اور اجتماعات بھی منعقد ہوتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: