بابل گورنریٹ میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے دو العمید پرائمری اسکولوں کا افتتاح

آج بروز بدھ (26 ربیع الاول 1443 ہجری) بمطابق (2 نومبر 2021) کو روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکرٹری جنرل، ان کے نائب، اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعدد ممبران کی موجودگی میں بابل گورنریٹ میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے دو العمید پرائمری اسکولوں کا افتتاح کیا گیا۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئر عباس موسیٰ احمد نے کہا: "آج ہم نے بابل گورنریٹ میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے دو العمید پرائمری اسکولوں کے منصوبے کا افتتاح کیا ہے، ہر اسکول میں (15) کلاس رومز، لیبارٹریز اور مرکزی گراؤنڈ کے علاوہ سر سبز لانز بھی ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس (ع) ملک میں کنڈرگارٹنز، اسکولز اور یونیورسٹیاں قائم کر کےتعلیمی حقیقت کو فروغ دے رہا ہےاور حرم مطہرسے منسلک تعلیمی اداروں میں طلباء کے شاندار اور حوصلہ افزا نتائج نے ہمیں ملک کے دوسرے گورنریٹس میں اپنا تعلیمی تجربہ اور خدمات فراہم کرنے کی تحریک دی۔"
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئےکہا، "تقریباً دو سالوں سے، روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا انجینئرنگ اور تعمیرات کا محکمہ حرم مطہر کے متعدد منصوبوں کے لیے عمارتوں کی تعمیر کی طرف کر رہا ہے۔ ان عمارتوں میں نئی ایجوکیشنل سائٹس کی تعمیر سر فہرست ہے۔"
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر عباس رشید الموسوی نے کہا: " کربلا شہر میں العمید گروپ کے اسکولوں کی صورت میں ایک جامع اور جدید تعلیمی انفراسٹرکچر کے قیام کے بعد آج ہم بابل گورنریٹ جو کبھی علم اور علماء کی منزل تھی، میں علم و تعلیم کی ترقی و فروغ کے لئے تیار ہیں۔"
واضح رہے کہ العمید ایجوکیشنل گروپ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم سےوابستہ ہے اور ہر سال اپنے طلباء کی شاندار کارکردگی ذریعے متاثر کن نتائج حاصل کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: