الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے بیس سالہ نوجوان کے چہرے کے جبڑے کو بحال کرنے کے لیے کامیاب آرتھوڈانٹک آپریشن کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے بیس سال کے ایک نوجوان کے چہرے کے جبڑے کو بحال کرنے کے لیے کامیاب آرتھوڈانٹک آپریشن کیا ہے۔

ہسپتال کے میکسیلو فیشل سرجری کے ماہر ڈاکٹر رضوان الطائی نے کہا: " آرتھوڈانٹک آپریشن کے بعد بیس سالہ نوجوان (محمد) کے چہرے کی اصل شکل میں بحال کیا جا چکا ہے اور وہ آپریشن کے بعد بہتر طریقے سے سانس لینے کے قابل ہو گیا ہے۔ آپریشن سے قبل بیماری کی تشخیص کے لئے کئے جانے والے ٹیسٹوں سے معلوم ہوا کہ مریض کا نچلا جبڑا سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا اور اپنی جگہ سے ہٹ گیا تھا، جس کی وجہ سے مریض درد اور دیگر مشکلات کا شکار تھا اور چہرے کی شکل بھی غیرمعمولی حد تک تبدیل ہو گئی تھی۔"

انھوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا: "اس آپریشن میں جراحی کے جدید آلات کا استعمال کیا گیا تھا جو حال ہی میں درآمد کیے گئے تھے، اور ان سے مریض کے اوپری جبڑے کو دوبارہ سیدھا کرنے اور اس کے ناک کے حصے کو ایڈجسٹ کرنے میں مدد ملی اور یہی جدید طبی وسائل ہمارے ہسپتال کو دوسروں سے ممتاز کرتے ہیں۔ "

انھوں نے تصدیق کی: "نوجوان (محمد) کو آپریشن کے دوران اور اس کے بعد کوئی پیچیدگی نہیں ہوئی اور اسے دو دن کی نیند کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا کیونکہ وہ ٹھیک تھا۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: