خیر الجود کمپنی برائے جدید زرعی ٹیکنالوجی کی زراعت اور لائیو سٹاک پروڈکشن نمائش اربیل میں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ خیر الجود کمپنی برائے جدید زرعی ٹیکنالوجی نے زراعت اور لائیو سٹاک پروڈکشن نمائش اربیل میں شرکت کی، جس کا مقصد ملک کے مختلف گورنریٹس میں قومی اور زرعی مصنوعات کی سپورٹ کرنا تھا۔

کمپنی میں مارکیٹنگ اور سیلز کے ڈائریکٹر انجینئر فلاح الفتلی نے کہا: "ہم ایسی نمائشوں میں شرکت کے خواہاں ہیں کیونکہ ایسے پلیٹ فارمز ہماری ماحول دوست اور غیر روایتی زرعی مصنوعات متعارف کروانےکا اہم ذریعہ ہیں۔ ہماری کمپنی غیر روایتی زرعی کھادیں تیار کرتی ہے اور ملک میں زرعی شعبے کو سپورٹ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ہم مقامی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اہم بایو پیسٹیسائڈز بھی تیار کرتے ہیں۔"

انھوں نے کہا: "کمپنی ملک اور خطے میں زرعی ترقی اور فروغ کے لیے ملک کے تمام گورنریٹس تک اپنی مصنوعات کی فراہمی کے لیے تیار ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: "خیر الجود کمپنی کی مصنوعات ماحول دوست ہیں اور یہ مصنوعات ماحول اور مٹی پر منفی اثر نہیں ڈالتی ہیں۔"

انھوں نے نشاندہی کی کہ: "ہمارے وطن کی زرعی زمین بہت سے مسائل سے دوچار ہے، جن میں نمکیات اور الکلائن مٹی اور دیگر شامل ہیں، جس کی وجہ سے کسان کو خاص کھادیں استعمال کرنے کی ضرورت پڑتی ہے، جو ان مسائل کو حل کرنے اور زرعی زمین کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوں اورخیر الجود کمپنی ایسی ہی غیر روایتی زرعی مصنوعات فراہم کرتی ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: