نورالکفیل کمپنی فار فوڈ اینڈ اینیمل پروڈکٹس کی زراعت اور لائیو سٹاک پروڈکشن نمائش اربیل میں بھرپور شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک نورالکفیل کمپنی فار فوڈ اینڈ اینیمل پروڈکٹس نے زراعت اور لائیو سٹاک پروڈکشن نمائش اربیل میں شرکت کی۔
نمائش کا اہتمام ( آئیں ملکی مصنوعات کو سپورٹ کریں اور فوڈ سکیورٹی کو مضبوط بنائیں) کے عنوان سےعراقی اور علاقائی وزارت زراعت کے تعاون سے کیا گیا تھا، جس میں لائیو سٹاک اور خوراک کی مصنوعات کی ایک متنوع کلیکشن پیش کی گئی تھی۔

کمپنی کے صدر جعفر حسین القطب نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ اس نمائش میں شرکت، جس میں مختلف عراقی گورنریٹس سے (50) سے زائد کمپنیوں کی شرکت دیکھنے میں آئی، ایک طرف کمپنیوں کے درمیان رابطے اور تعاون کے امکانات کو کھولنے کا ایک موقع تھا اور دوسری جانب صارفین کو براہ راست نور الکفیل کمپنی کی مصنوعات متعارف کروائی گئیں۔

انہوں نے جاری رکھا: "جو خصوصیات ہماری مصنوعات کو ممتاز کرتی ہیں وہ ان کا مقامی سطح پر تیار ہونا، عالمی اور صحت کے معیارات کے مطابق ہونا، صارفین کے ذوق اور ضروریات کو پورا کرنا اور ان مصنوعات کی مناسب قیمت ہے۔"

انھوں نے کہا: "اس نمائش میں ہماری جانوروں کی مصنوعات بشمول سرخ اور سفید گوشت اور ان کے ساتھ ساتھ کھانے کی مختلف مصنوعات بھی پیش کی گئیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اس نمائش میں یہ پہلی شرکت نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی ہم کئی بین الاقوامی اور ملکی نمائشوں میں کامیاب اور بھرپور شرکت کر چکے ہیں۔"

نمائش میں آنے والوں کی بہت بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ ملکی اور بین الاقوامی سیٹلائٹ نیٹ ورکس کے نمائندوں نے روضہ مبارک کے پویلین کا دورہ کیا اور اور وہاں پیش کی جانے والی مصنوعات کو بے حد سراہا اور وسیع تر مارکیٹنگ کے لئے مزید آؤٹ لیٹس کھولنے کی خواہش کا اظہار کیا، تاکہ وہ ان مصنوعات کو حاصل کر سکیں جو ان کی خواہشات کو پورا کرتی ہیں اور درآمد شدہ مصنوعات سے بہتر ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: