قرآن کی ویسٹرن اسٹڈیز کے حوالے سے شائع ہونے والی گیارہویں کتاب

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکرو ثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے اسلامی مرکز برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز نے کتاب (القرآن والمستشرقون.. دراساتٌ نقديّة لمباني المستشرقين حول القرآن الكريم) کی دوسری جلد شائع کر دی ہے کہ اس مرکز کی طرف سے قرآن کی ویسٹرن اسٹڈیز کے حوالے سے شائع کی جانے والی یہ گیارہویں کتاب ہے۔

مذکورہ مرکز کے ڈائریکٹر جناب سید ہاشم المیلانی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: " یہ دوسری جلد اس کتاب کے پہلے حصے کا تتمہ ہے کہ جسے تین ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے:

پہلا باب: مستشرقین اور قرآن کا ترجمہ۔
باب دوم: یہودی مستشرقین اور قرآن۔
تیسرا باب: بعض ممتاز مستشرقین کے قرآنی مقالوں کا تنقیدی جائزہ۔

اس کتاب میں نامور محقیقن اور مشرقی علوم وثقافت کے ماہرین کو شامل کیا گیا ہے۔

اس کتاب کے برقی نسخہ کو اس لنک کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے:
https://www.iicss.iq/?id=3409

جبکہ اس کا ورقی نسخہ کربلا میں ما بین الحرمین کے بک سٹال اور نجف میں روضہ مبارک امام علی(ع) کے بک سٹال سے خریدا جا سکتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: